مهاگٹھ بندھن بچانے کے لئے سونیا گاندھی میدان میں ، نتیش اور لالو سے کی فون پر گفتگو

Jul 14, 2017 04:23 PM IST | Updated on: Jul 14, 2017 04:23 PM IST

نئی دہلی : بہار میں جاری سیاسی گھمسان ​​کے درمیان آج کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو سے فون پر بات چیت کی۔ حال ہی میں لالو یادو اور ان کے کنبہ کے کرپشن کیس میں پھنسنے کے بعد سونیا کا یہ فون مهاگٹھ بندھن کو بچانے کی اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کانگریس کے ترجمان ہریندر کمار ورما نے اس بارے میں بتایا کہ سونیا ان کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے فکر مند تھیں اور وہ دونوں فریقوں کو متحد کرنا چاہتی تھیں، اس کی وجہ انہوں نے لالو اور نتیش سے فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

مهاگٹھ بندھن بچانے کے لئے سونیا گاندھی میدان میں ، نتیش اور لالو سے کی فون پر گفتگو

ورما نے بتایا کہ سونیا نے دونوں رہنماؤں سے حکومت کو کسی بھی قیمت پر بچانے کی درخواست کی۔ فون پر بات چیت کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ہر قیمت پر مہا گٹھ بندھن کو بچائے رکھنا چاہئے ، کیونکہ اسی کے ذریعہ بی جے پی کو دور رکھا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز