ممبئی حادثہ کو لے کر سونیا کا مودی حکومت پر نشانہ ، تحفظ پر توجہ دی گئی ہوتی تو نہیں ہوتا حادثہ

Sep 29, 2017 05:39 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 05:39 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صد ر سونیا گاندھی نے ممبئی کے پریل ایلفنسٹن روڈ ریلوےاسٹیشن پر آج مچی بھگدڑ میں کم سے کم 22لوگوں کی ہلاکت کو انسان کی پیدا کردہ تباہی قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر ریلوے نے مناسب منصوبہ بناکر تحفظ پر توجہ دی ہوتی تو ایسے حادثے ٹالے جا سکتے تھے ۔

محترمہ گاندھی نے اس حادثہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ۔انھوں نے حادثہ کو انسان کی پیدا کردہ تباہی قراردیتے ہوئے ریل تحفظ کی صورتحال پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں تحفظ سے متعلق مناسب منصوبہ بناکر کام کیا جاتا تو ایسے حادثوں کو ٹالا جا سکتاتھا۔

ممبئی حادثہ کو لے کر سونیا کا مودی حکومت پر نشانہ ، تحفظ پر توجہ دی گئی ہوتی تو نہیں ہوتا حادثہ

کانگریس صدر سونیا گاندھی ۔ فائل فوٹو

محترمہ گاندھی نے امید ظاہرکی کہ ریلوے افسران اور مقامی انتظامیہ راحت کاکام تیزی سے انجام دیگی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کریگی ۔انھوں نے اس حادثہ کی جانچ کرانےاور جوابدہی طے کئے جانے کی بھی امید ظاہرکی ۔ کانگریس صدر نے علاقائی اور ریاستی کانگریس کمیٹی اور پارٹی کارکنوں کو ہلاک شدگان کے لواحقین کو امداد پہنچانے میں تعاون دینے کی اپیل کی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز