کانگریس صدر کے طورپر راہل گاندھی کی تاجپوشی کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہوجائیں گی سونیا گاندھی

کانگریس صدر کے عہدے پر مسٹر راہل گاندھی کی تاج پوشی سے ایک دن پہلے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے آج اشارہ دیا کہ وہ سرگرم سیاست سے ہٹ سکتی ہیں۔

Dec 15, 2017 01:17 PM IST | Updated on: Dec 15, 2017 01:17 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر کے عہدے پر مسٹر راہل گاندھی کی تاج پوشی سے ایک دن پہلے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے آج اشارہ دیا کہ وہ سرگرم سیاست سے ہٹ سکتی ہیں۔ مسٹر گاندھی کو اسی مہینے پارٹی کے صدر کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب کیاگیا ہے۔ہفتہ کو وہ محترمہ گاندھی سے پارٹی کی کمان سنبھالیں گے۔جو گزشتہ 19برسوں سے پارٹی کے صدر کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔

محترمہ گاندھی کی صحت گزشتہ کچھ وقت سے بہت اچھی نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی سرگرمی بھی کم ہوئی ہے۔گجرات کے اہم اسمبلی انتخابات کے دوران بھی وہ تشہیر سے پوری طرح دور رہیں۔اس وقت وہ پارٹی کے صدر کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر بھی ہیں۔برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے میں ان کا اہم رول رہاہے۔

کانگریس صدر کے طورپر راہل گاندھی کی تاجپوشی کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہوجائیں گی سونیا گاندھی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز