جلد مارکیٹ میں آئے گا 200 روپے کا نوٹ، پلاسٹک کے نوٹ کا بھی ہوگا ٹرائل

Jul 04, 2017 06:51 PM IST | Updated on: Jul 04, 2017 06:53 PM IST

نئی دہلی۔ حکومت نے 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کا اعلان کرکے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو چلن سے باہر کر دیا تھا اور 500، 2000 کے نئے نوٹ چھاپے تھے۔ اب ریزرو بینک نے 200 روپے کے نوٹ چھاپنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بینک جلد ہی 200 روپے کے نوٹ جاری کر دے گا۔

پہلے 200 روپے کے نوٹ کے آنے کے صرف قیاس تھے، لیکن اب یہ بات آر بی آئی نے سرکاری طور پر کہی ہے۔ ملک میں کرنسی کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے 200 روپے کے نئے نوٹ کی چھپائی شروع کی جا رہی ہے۔

جلد مارکیٹ میں آئے گا 200 روپے کا نوٹ، پلاسٹک کے نوٹ کا بھی ہوگا ٹرائل

سوشل میڈیا میں اس 200 روپے کے نوٹ کو شئیر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، 200 روپے کا یہ نوٹ نئے اور خاص سیکورٹی خصوصیات سے لیس ہو گا، جسے کاپی کرنا آسان نہیں ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نقلی نوٹ آنے سے روکنے کے لئے ہر 3- 4 سال میں نوٹ کی سیکورٹی خصوصیت بدلنے کی بھی تیاری ہے۔ دریں اثنا، جلد ہی پلاسٹک کے نوٹس بھی ہندوستان میں نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی، آر بی آئی جلد ہی 10 روپے کے پلاسٹک کے نوٹ کو فیلڈ ٹرائل کے لئے جاری کرے گا۔ گزشتہ ماہ لوک سبھا میں فائنانس وزیر ارجن میگھوال نے بتایا تھا کہ ملک کے 5 حصوں میں پلاسٹک منی کے فیلڈ ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز