جنوبی افریقہ دورہ : ٹیم انڈیا کا اعلان ، بمبرہ کو ملی جگہ ، سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میں تین نئے چہرے شامل

Dec 04, 2017 10:58 PM IST | Updated on: Dec 04, 2017 10:58 PM IST

نئی دہلی: ياركرمین جسپريت بمراه اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو جنوبی افریقہ کے دورہ کے لئے پیر کو معلنہ 17 رکنی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ چائنامین بالر کلدیپ یادو کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔قومی سلیکٹر کے سربراہ ایم ایس کے پرساد اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری امیتابھ چودھری نے آج شام یہاں پریس کانفرنس میں جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ دورے اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیموں کا اعلان کیا۔

پرساد نے بتایا کہ تین ٹیسٹ میچ کے دورے کے لئے 17 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر 27 دسمبر کو روانہ ہوگی جہاں اسے تین ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے لئے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی واپسی ہوئی ہے اور وکٹ کیپر پارتھو پٹیل کو دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بمرا اس ٹور کے ساتھ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل سکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ دورہ : ٹیم انڈیا کا اعلان ، بمبرہ کو ملی جگہ ، سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میں تین نئے چہرے شامل

پانڈیا کو سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آرام دیا گیا تھا اور وہ اس دورے میں اپنی آل راؤنڈ صلاحیت سے ٹیم کی بلے بازی اور گیند بازی کو مضبوطی دیں گے ۔ بھونیشور اپنی شادی کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف آخری دو ٹسٹ میچوں سے ہٹ گئے تھے لیكن اس سیریز کے لئے وہ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم سے چائنامین بولر کلدیپ یادو اور بھونیشور کی جگہ دو ٹسٹ میچوں کے لئے رکھے گئے تمل ناڈو کے آل راؤنڈر وجے شنکر کو ٹیم سے ہٹا دیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر مسٹرپرساد نے کلدیپ کو باہر کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا، ’’انہیں باہر کرنا بدقسمتی رہا کیونکہ وہ ایک بہتری بولر ہیں لیکن ٹیم میں روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کے طور پر دو بڑے اسپنر موجود ہیں‘‘۔

ادھر سری لنکا کے خلاف گھریلو ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے روہت شرما کو کپتان بناتے ہوئے وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔ 15 رکنی ٹیم میں تین نئے چہرے واشنگٹن سندر ، باسل تھنپی اور دیپک ہوڈا کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ کیدار جادھو ، شیکھر دھون ، اجنکیا رہانے اور بھونیشور کمار کو آرام دیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز