شراب کے نشے میں دھت ایس پی کے سابق لیڈر کے بیٹے نے رین بسیرے میں گھسائی کار ، 4 ہلاک ، 8 زخمی

Jan 08, 2017 02:02 PM IST | Updated on: Jan 08, 2017 02:02 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے بنے ایک رین بسیرے میں گھس گئی جس سے چار افراد کی موت اور دیگر 8 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ رات تقریبا ڈیڑھ بجے سڑک کنارے واقع رین بسیرے میں سو رہے لوگوں پر شراب کے نشے میں دھت نوجوان نے اپنی گاڑی ان پر چڑھادی۔ حادثے میں چار افراد عبدالکلام (50) پرتھوی (50) گوكنر (30) اور ایک نامعلوم شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

شراب کے نشے میں دھت ایس پی کے سابق لیڈر کے بیٹے نے رین بسیرے میں گھسائی کار ، 4 ہلاک ، 8 زخمی

زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرا دیا گیا ہے جس میں چار کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کار سے اتر کر بھاگ رہے دونوں نوجوانوں کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کار ڈرائیور آیوش سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اشوک راوت کا بیٹا بتایا جا رہا ہے جبکہ اس کا ساتھی ایک صنعت کار کا بیٹا ہے. دونوں شراب کے نشے میں دھت تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز