ایس پی لیڈر کو مہنگے پڑ گئے افطار پارٹی میں استعمال کئے جانے والے پلاسٹک کے برتن

Jun 24, 2017 05:45 PM IST | Updated on: Jun 24, 2017 05:45 PM IST

نئی دہلی۔ سماج وادی پارٹی کے کماؤن انچارج کو افطار پارٹی میں پلاسٹک کے برتن استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔ سماجی تنظیموں کی شکایت کے بعد انتظامیہ نے ان پر جرمانہ ٹھونک دیا۔ ایس پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور کماؤن انچارج شعیب احمد نے 21 جون کو افطار پارٹی دی تھی۔ اس میں نینی تال کے ایس ایس پی جنمیجے كھنڈوڑی، ہلدوانی کے سی او دنیش چندر ڈھونڈيال سمیت کئی پولیس افسران اور ملازم شامل ہوئے تھے۔

تقریبا چار پانچ سو لوگوں کی موجودگی والی اس افطار پارٹی میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ بہت سے مقامی میڈیا اہلکار اور سماجی کارکن بھی موجود تھے۔ افطار پارٹی کے بعد کچھ سماجی تنظیموں نے یہ شکایت کی کہ پلاسٹک کے استعمال پر انتظامیہ غریب لوگوں پر فوری طور پر کارروائی کرتی ہے اور ایس پی لیڈر کو اس لیے چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ ان کی پارٹی میں اثر ورسوخ والے لوگ موجود تھے۔

ایس پی لیڈر کو مہنگے پڑ گئے افطار پارٹی میں استعمال کئے جانے والے پلاسٹک کے برتن

اس شکایت کے بعد ایس ڈی ایم اے پی واجپئی نے سماج وادی پارٹی لیڈر کو نوٹس جاری کیا۔ ایس ڈی ایم کے مطابق ایس پی لیڈر نے اپنی غلطی قبول کر لی ہے اور جرمانہ ادا کر دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز