سابق ممبراسمبلی حاجی ضمیراللہ خاں بہوجن سماج پارٹی میں شامل

آزادی کے بعد سے ہی دلتوں ،مسلمانوں اور پسماندہ اقوام کا استحصال کیا جارہا ہے، نہ انہیں دستور میں دیے گئے حقوق ملے اور نہ ہی انھیں ترقیاتی سسٹم سے جوڑا گیا

Sep 19, 2017 10:59 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 10:59 PM IST

علی گرھ : آزادی کے بعد سے ہی دلتوں ،مسلمانوں اور پسماندہ اقوام کا استحصال کیا جارہا ہے، نہ انہیں دستور میں دیے گئے حقوق ملے اور نہ ہی انھیں ترقیاتی سسٹم سے جوڑا گیا ، اسی لئے آج کے حالات میں فرقہ پرست طاقتوں کو ختم کرنے کے لئے دلتوں اور مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بی ایس پی کے سینئر لیڈران نے سماجوادی پارٹی سے دو مرتبہ ممبراسمبلی رہ چکے حاجی ضمیراللہ ٰخاں کی بی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ ا س موقع پرایس پی کے 12میونسپل کونسلروں نے بھی بی ایس پی میں شمولیت اختیار کی ۔

علی گڑھ میں سماجوادی پارٹی سے دو مرتبہ ممبراسمبلی رہے حاجی ضمیراللہ خاں کو بہوجن سماج پارٹی کی رکنیت دلانے کے لئے شاہ جمال کے میدان میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کے ساتھ ساتھ دیگراضلاع کے بھی لیڈران پہنچے۔ سبھی نے اس موقع پردلت اورمسلم اتحاد پر زور دیا ۔ ان لیڈران نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے سماجوادی پارٹی چھوڑکر بہوجن سماج پارٹی جوائن کی۔

سابق ممبراسمبلی حاجی ضمیراللہ خاں بہوجن سماج پارٹی میں شامل

سابق صوبائی وزیر رام ویر اپادھیائے نے جہاں حاجی ضمیراللہ کی پارٹی میں شمولیت کا استقبال کیا ، وہیں ضمیراللہ خاں نے سماجوادی پارٹی کو گذرے زمانہ کی پارٹی قراردیا ۔ اس موقع پر ایس پی سےٹوٹ کر بی ایس پی میں شامل ہوئے دیگر لیڈران بھی موجود رہے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز