اکھلیش نے کی انتخابی وعدوں کی برسات، اسمارٹ فون سے لے کر پریشرکوکر اور گھی تک مفت

Jan 22, 2017 12:42 PM IST | Updated on: Jan 22, 2017 02:31 PM IST

لکھنو : سماج وادی پارٹی نے آج لکھنؤ میں اپنا منشور جاری کردیا ہے۔ یوپی کے وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے منشور جاری کیا ۔ خاص بات یہ ہے کہ ملائم سنگھ اور شیو پال یہاں نہیں پہنچے ۔ جبکہ اعظم خان ملائم سنگھ کو منانے ان کے گھر بھی گئے تھے۔ انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے اکھلیش نے اپنی تقریر میں مودی حکومت اور بہوجن سماج پارٹی پر تیکھے حملے کئے ۔ انہوں نے بی ایس پی حکومت کو پتھر والی حکومت قرار دیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہم سب مل کر سماج وادی پارٹی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ پانچ ماہ آپ کام کر لو ، تو آپ کو پانچ سال کی حکومت ملے گی۔ اب کافی کم وقت بچ گیا ہے، آپ کے پاس بتانے کیلئے بہت کچھ ہے، بڑے پیمانے پر کام کیا گیا ہے، اس سے بھی زیادہ کام کرنا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ سماج وادی حکومت نے کافی کام کیا ہے، میٹرو بنائی ہے، ایکسپریس وے بنایا، عوام جانتے ہیں کہ غریبوں اقلیتوں کا خیر خواہ کون ہے، جنہوں نے اچھے دن، سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دیا، تین سال ہو گئے، ملک کے عوام اچھے دن ڈھونڈ رہے ہیں ، ترقی کے نام پر لوگوں کو جھاڑو پکڑا دی گئی۔

اکھلیش نے کی انتخابی وعدوں کی برسات، اسمارٹ فون سے لے کر پریشرکوکر اور گھی تک مفت

وزیر اعلی نے کہا کہ جو بات منشور میں نہیں تھی ، ہم نے وہ بھی کرکے دکھایا ہے۔ نیتا جی کے آشیرواد سے مجھے سب سے کم عمر میں وزیر اعلی بننے کا موقع ملا، 5 سال تک لگاتار ترقیاتی کام کئے ، شہروں کے ساتھ گاؤں میں بھی ترقی کا کام کیا گیا ، سب جانتے ہیں کہ کسانوں کا ، غریبوں کا اور مسلمان بھائیوں کا خیر خواہ کون ہے، یوپی کا الیکشن آ رہا ہے تو ہو سکتا ہے کہ بجٹ میں کچھ نیا دے دیں۔

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ ہم 108 اور 102 ایمبولینس سروس شروع کی، ملک میں کہاں ایسا نظام ہے کہ 10 سے 15 منٹ میں پولیس پہنچتی ہے، جو ایس پی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے ہیں ، وہ بھی ایک مرتبہ اس سڑک پر چل لیں ، تو سائیکل کا بٹن دبانے پر مجبور ہو جائیں گے، اسی سڑک کے کنارے ہم منڈی اور اسکل ڈیولپمنٹ کا پروگرام چلانے والے ہیں، پراگ جو امول سے بھی قدیم ہے ، ہم نے اس میں اصلاح کی ہے، گاؤں گاوں تک میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔

وزیر اعلی نے مزید دعوی کیا کہ کچھ دنوں میں حکومت میں کافی کچھ ہوا ہے، جتنا کام ہم نے بچوں کے لئے کیا ہے ، اتنا شاید ہی کسی نے کیا، میں رائے بریلی میں ایک اسکول میں بچوں سے ملا، میں نے بچے سے پوچھا میں کون ہوں؟ بچے نے کہا آپ راہل گاندھی ہیں۔

اس موقع پر اکھلیش نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ مایاوتی پر بھی جم کر نشانہ سادھا۔ اکھلیش نے کہا کہ پتھر والی حکومت اپنے کام شمار کرائے ۔انہوں نے کہا کہ پتھروالي حکومت ٹی وی پر کافی نظر آ رہی ہے، یہ حکومت آئے گی ، تو بڑے بڑے ہاتھی لگا دے گی، مہاراشٹر حکومت نے بہت بڑا مجسمہ بنایا ہے، اگر پتھر والی حکومت اس متاثر ہو گئی تو اور زیادہ کام کرے گی۔

وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ اچھے دن کسے کہتے ہیں، اس کی تعریف کیا ہے، وزرائے اعلی اچھے دن ڈھونڈ رہے ہیں، کبھی جھاڑو پکڑا دی گئی، کبھی یوگا کرایا گیا ، آپ نے یوپی کو برباد کرنے کی بہت کوشش کی، مگر ہم سماج وادی لوگ اپنے راستے سے نہیں ہٹے۔

ایس پی کے انتخابی منشورپر ایک نظر

طلبہ کو اسمارٹ فون دینے کا کام ہوگا

لوهيا رہائش اسکیم کو بڑھانے کا کام کریں گے

لیپ ٹاپ اور كنيادھن جیسی اسکیموں کو مزید مضبوطی سے نافذ کریں گے

آگرہ، کانپور، میرٹھ، وارانسی میں بھی میٹرو دوڑے گی ۔

جانورو کی بیماری کے لئے بھی ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی

چوكيدارو اور هوم گارڈس کی تنخواہ میں اضافہ کیاجائے گا۔

پرائمری اسکول کے طلبہ کو مفت میں ایک کلو گھی اور ایک لیٹر دودھ پاؤڈر دیا جائے گا۔

ضلع ہیڈ کوارٹر وں کو فورلین سے جوڑا جائے گا۔

جها اب 16 سے 18 گھنٹے بجلی دے رہے ہیں ، وہاں 24 گھنٹے بجلی دی جائے گی۔

ایک کروڑ لوگوں کو ذہنی پنشن دیں گے

سماجوادي کسان فنڈ بنائیں گے

غريبوں کو مفت میں چاول اور گندم دیا جائے گا

غريب خواتین کو پریشرکو کر دیں گے ، تاکہ کھانا بنانے میں کم وقت لگے۔

اقلیتوں کو ٹریننگ دینے کیلئے خصوصی اسکیمیں لائی جائیں گی۔

سن رسیدہ شہریوں کے لئے اولڈ ایج ہوم بنایا جائے گا۔

برسرروزگار خواتین کیلئے ہاسٹل کی تعمیر ہوگی۔

مزدوروں کو رعایتی شرح پر مڈ ڈے میل دیا جائے گا۔

غريبوں کے مفت علاج کا بندوبست کیا جائے گا۔

روڈویز میں خواتین کو کرایہ میں آدھی چھوٹ دی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز