اعظم گڑھ کے نظام آباد سے سماجوادی پارٹی ممبر اسمبلی عالم بدیع کو پڑا دل کا دورہ ، پی جی آئی میں داخل

اترپردیش کے اعظم گڑھ میں اتوار کی شام نظام آباد اسمبلی سیٹ سے تین مرتبہ سے رکن اسمبلی عالم بدیع کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

Jul 31, 2017 01:25 PM IST | Updated on: Jul 31, 2017 01:26 PM IST

اعظم گڑھ : اترپردیش کے اعظم گڑھ میں اتوار کی شام نظام آباد اسمبلی سیٹ سے تین مرتبہ سے رکن اسمبلی عالم بدیع کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ رشتہ دارفوری طور پر انہیں لے کر ضلع اسپتال پہنچے، جہاں سے انہیں لکھنؤ کے پی جی آئی میں ریفری کردیا گیا ۔پی جی آئی کے آئی سی یو وارڈ میں داخل ہونے کے بعد ڈاكٹرو کی ٹیم عالم بدیع کا علاج کر رہی ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

فی الحال ڈاكٹرو کی مانیں تو آنے والے 48 گھنٹے انتہائی نازک ہیں ۔ وہیں دل کا دورہ پڑنے کی خبر جیسے ہی کارکنوں کی ملی ، تو بڑی تعداد میں لوگ ان کے گھر پہنچنے لگے۔

اعظم گڑھ کے نظام آباد سے سماجوادی پارٹی ممبر اسمبلی عالم بدیع کو پڑا دل کا دورہ ، پی جی آئی میں داخل

خیال رہے کہ سادگی سے زندگی بسر والے 82 سال کے عالم بدیع ایس پی سے نظام آباد اسمبلی سیٹ سے تین مرتبہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ بدیع کے پاس گاڑی تک نہیں ہے۔ ایسے میں یہ کبھی کسی کارکن کی گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں، تو کبھی سڑک پر جو ملا ، اس سے ہی لفٹ لے لیتے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ علاقہ میں ہمیشہ موضوع بحث رہتے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز