میرٹھ میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے خواتین عازمین کے لیے خصوصی حج تربیتی کیمپ

Jul 18, 2017 09:44 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 09:44 PM IST

میرٹھ : پردے کا اہتمام کرنے والی مسلم خواتین کے لئے مشترکہ حج تربیتی کیمپ میں اپنے سوالات کا جواب حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ اسی کے پیش نظر جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ نے خواتین عازمین حج کے لئے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں مطالبہ کیا گیا کہ خواتین کی مشکلات اور ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کو بھی علیحدہ خصوصی تربیتی کیمپوں کا اہتمام کرنا چاہیے ۔

جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے میرٹھ میں خواتین عازمین حج کے لئے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس خصوصی تربیتی سیشن کے لئے خاص طور پر لکھنؤ سے معلمہ کو مدعوکیا گیا ۔ معلمہ نے ارکان حج کےعلاوہ خواتین کو دیگر اہم معلومات بھی فراہم کرا ئیں۔

میرٹھ میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے خواتین عازمین کے لیے خصوصی حج تربیتی کیمپ

سفر حج سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مختلف ریاستوں کے مختلف شہروں میں حج تربیتی کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ تاہم خاص طور پر خواتین کے لئے الگ سے کسی کیمپ کا اہتمام نہیں کیا جاتا ہے۔ مرد کے ساتھ منعقد ہونے والے ان کیمپوں میں کئی مرتبہ خواتین اپنے سوالات کا جواب حاصل کرنے سے قاصر رہ جاتی ہیں ۔ ایسے میں مختلف سماجی اورملّی تنظیموں کی جانب سے کئی شہروں میں الگ سے خواتین عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ، جس میں معلمہ ارکان حج کی معلومات کےعلاوہ خواتین کے اہم سوالات کا بھی جواب دیتی ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز