سری لنکا میں 40 سال بعد ریکارڈ بارش ، 90 افراد کی موت ، وزیر اعظم مودی نے کی مدد کی پیشکش

May 27, 2017 09:29 AM IST | Updated on: May 27, 2017 09:29 AM IST

نئی دہلی : سری لنکا میں بھاری سیلاب اور زمین کھسکنے سے 90 لوگوں کی موت ہو گئی ۔ اس تباہی میں 110 لوگ لاپتہ بھی ہوگئے ہیں ۔ جنوب مغربی مانسون نے یہاں تباہی مچا ئی ہے ۔ سینکڑوں مکان تباہ ہو گئے ہیں اور متعدد سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں ۔ سری لنکا میں تقریبا 40 سال بعد اس طرح کی بارش ہوئی ہے ۔ اس سے پہلے 1970 کی دہائی میں اتنی زبردست بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔

بھاری بارش سے سیلاب کی وجہ سے سات اضلاع میں 20000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔ خبروں کے مطابق گالے سب بری طرح متاثر ضلع ہے ، جہاں 7157 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

سری لنکا میں 40 سال بعد ریکارڈ بارش ، 90 افراد کی موت ، وزیر اعظم مودی نے کی مدد کی پیشکش

(Photo:AP)

ادھر ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ہمارے سری لنکا بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کولمبو میں پہلا جہاز صبح پہنچے گا ۔ دوسرا جہاز اتوار کو پہنچے گا ۔ اس کے علاوہ اور بھی امداد بھیجی جا رہی ہے ۔

سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے نائب وزیر کے مطابق ہم نے 1970 کی دہائی کے بعد سے سب سے زبردست بارش دیکھی ہے ۔ ہم کچھ علاقوں میں امدادی کام کر رہے ہیں ، جبکہ ہم متاثرہ علاقوں میں کچھ مکانوں تک نہیں پہنچ سکتے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز