ماسک پہن کر میدان پر اتری سری لنکائی ٹیم ، آلودگی کے سبب 20 منٹ تک میچ میں رخنہ

Dec 03, 2017 02:19 PM IST | Updated on: Dec 03, 2017 02:19 PM IST

نئی دہلی: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں چل رہے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن کا کھیل اتوار کو لنچ کے بعد فضائی آلودگی کے سبب اچانک روک دینا پڑا اور پھر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ امپائروکی طویل گفتگو کے بعد تقریباً 20 منٹ بعد ہی کھیل شروع ہوپایا۔

لنچ کے بعد جب دونوں ٹیمیں میدان پر اتریں تو تقریباً پانچ چھ سری لنکائی کھلاڑی ماسک پہن کر میدان پر آئے۔ ان کھلاڑیوں میں کپتان دنیش چانڈیمل، اینجیلو میتھویز، دلروان پریرا، دھننے ڈی سلوا اور سرنگا لکمل شامل تھے۔ جب کھیل رکا تو اس وقت ہندوستان کا اسکور 122.3 اووروں میں پانچ وکٹ پر 519 رن تھا۔

ماسک پہن کر میدان پر اتری سری لنکائی ٹیم ، آلودگی کے سبب 20 منٹ تک میچ میں رخنہ

اس وقت کپتان وراٹ کوہلی 240 رن اور روی چندرن اشون چار رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ دونوں میدانی امپائروں نے ہندوستانی کپتان وراٹ اور چانڈیمل کے ساتھ کافی دیر تک بات چیت کی۔ اسی وجہ سے کھیل تقریباً 20 منٹ رکا رہا اور گفتگو کے بعد ہی کھیل شروع ہوسکا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز