شری شری روی شنکر آج اجودھیا میں، مندر مسئلہ پر فریقین سے کریں گے ملاقات

اجودھیا کے مندر -مسجد مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششوں میں ثالث کے کردار میں نظر آ رہے روحانی گرو شری شری روی شنكر آج یہاں دونوں جانب سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر سادھو سنتوں اور مسلم لیڈروں سے ملیں گے۔

Nov 16, 2017 11:38 AM IST | Updated on: Nov 16, 2017 11:38 AM IST

اجودھیا۔ اجودھیا کے مندر -مسجد مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششوں میں ثالث کے کردار میں نظر آ رہے روحانی گرو شری شری روی شنكر آج یہاں دونوں جانب سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر سادھو سنتوں اور مسلم لیڈروں سے ملیں گے۔

شری شری روی شنكر کے دوپہر بعد یہاں پہنچنے کا امکان ہے۔ شری شری روی شنكر کے نزدیکی ذرائع کے مطابق وہ فریق دھرم داس، نرموہی اکھاڑا کے نمائندے، شری رام جنم بھومی نیاس کے صدر نرتيہ گوپال داس، رکن رام ولاس داس ویدانتي، بابری مسجد کے مدعی رہے ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری اور حاجی محبوب سے ملیں گے۔ وہ بات چیت کے ذریعہ اس تنازعہ کے حل کی کوشش میں لگے ہیں۔

شری شری روی شنکر آج اجودھیا میں، مندر مسئلہ پر فریقین سے کریں گے ملاقات

روحانی گرو اور دی آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر : فائل فوٹو، رائٹرز۔

اس سے قبل کل انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے لکھنؤ میں ملاقات کی تھی۔ اگرچہ ان کی کوششوں کو وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے زبردست جھٹکا ملا ہے۔ دونوں نے صاف کہہ دیا ہے کہ مسئلہ کا حل صرف سپریم کورٹ سے ہوگا۔

بات چیت سے حل کرنے کے امکانات اب ختم ہو گئے ہیں۔ معاملہ اب کافی بڑھ گیا ہے۔ کچھ لوگ بات چیت اور صلح ،سمجھوتے کی باتیں کرکے صرف سرخیاں حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز