سری لنکا کے دورہ ہندوستان کا شیڈیول جاری ، تین ٹسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹوینٹی - 20 میچ کھیلے گی ٹیم

Oct 02, 2017 06:47 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 06:47 PM IST

نئی دہلی: سری لنکا اگلے ماہ تقریباً 37 دنوں تک چلنے والے اپنے ہندستانی دورے پر تین ٹسٹ ، تین ون ڈے اور اتنے ہی میچوں کی 20 -20 سیریز ہندستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے ابھی اس کااعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن ایسا سمجھا جاتا ہے کہ اگلے ماہ سری لنکا کی ٹیم بھی آئندہ ماہ ہندستان کے دورے پر آئے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے ساتھ تینوں فارمیٹ میں میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ہندستانی دورے پر سری لنکا 16 سے 20 نومبر تک کولکتہ میں پہلا ٹسٹ میچ کھیلے گی۔ مہمان ٹیم اسکے بعد 24 سے 28 نومبر تک ناگپور میں دوسرا اور 2 سے 6 دسمبر تک تیسرا ٹسٹ میچ کھیلے گی۔

ٹسٹ سریز کے بعد سری لنکا کی ٹیم 10 دسمبر سے دھرم شالہ میں پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلے گی۔ ٹیم کو اس کے بعد 13 دسمبر کو موہالی میں دوسرا اور 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں تیسرا ایک روزہ میچ کھیلنا ہے۔ کٹک کا بارا باتی اسٹیڈیم دونوں ٹیموں کے بیچ پہلے ٹوئنٹی -20 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 22 دسمبر کو اندور میں اور تیسرا 24 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کے دورہ ہندوستان کا شیڈیول جاری ، تین ٹسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹوینٹی - 20 میچ کھیلے گی ٹیم

sri lanka team file photo

ہندستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ اس طرح ہیں:۔

پہلا ٹسٹ 16 سے 20 نومبر تک کولکتہ میں

دوسرا ٹسٹ ۔ 24 سے 28 نومبر تک ناگپور میں

تیسرا ٹسٹ 2 سے 6 دسمبر تک دہلی میں

----

پہلا ایک روزہ میچ 10 دسمبر ۔ دھرم شالہ

دوسراایک روزہ میچ ۔ 13 دسمبر کو موہالی میں

تیسرا ایک روزہ میچ 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں

-----

پہلا 20-ٹوئنٹی- 20 دسمبر کوکٹک میں

دوسرا 20-ٹوئنٹی 22 دسمبر کو اندور میں

تیسرا 2-ٹوئنٹی 24 دسمبر کو ممبئی میں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز