الہ آباد یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے الیکشن میں سماج وادیوں کا دبدبہ

الہ آباد۔ الہ آباد یونیورسٹی (اے یو) اسٹوڈنٹ یونین کے الیکشن میں سماج وادی چھاتر سبھا حمایت یافتہ اویناش کمار یادوصدر کے عہدہ کیلئے منتخب ہوگئے۔

Oct 15, 2017 10:38 AM IST | Updated on: Oct 15, 2017 10:38 AM IST

الہ آباد۔ الہ آباد یونیورسٹی (اے یو) اسٹوڈنٹ یونین کے الیکشن میں سماج وادی چھاتر سبھا حمایت یافتہ اویناش کمار یادوصدر کے عہدہ کیلئے منتخب ہوگئے۔ اے یو اسٹوڈنٹ یونین کے الیکشن کیلئے ووٹنگ کل صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک ہوئی ۔دیر رات تقریباً ایک بجے ووٹوں کی گنتی کے بعد سماج وادی چھاتر سبھا کے اویناش کمار یادو کوفاتح قرار دیاگیا۔ انہیں 3226ووٹ ملے۔جبکہ ان کے قریبی حریف مرتیو نجے راؤ کمار کو 2674ووٹ۔

اس کے علاوہ نائب صدر اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر بھی سماج وادی چھاتر سبھا کا دبدبہ قائم رہا۔ پانچ میں سے چار سیٹوں پر اس کے امیدواروں نے پرچم لہرایا۔اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی)کو صرف ایک، جنرل سکریٹری کا عہدہ ملا۔ نتائج کے اعلان کے بعد مسٹر یادو نے کہا کہ یہ جیت یونیورسٹی میں بہتر ماحول بنانے والے عام اسٹوڈنٹس کی جدوجہد کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس کے مفادات کیلئے کام کرنا ہے۔

الہ آباد یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے الیکشن میں سماج وادیوں کا دبدبہ

سماج وادی چھاتر سبھا حمایت یافتہ اویناش کمار یادوصدر کے عہدہ کیلئے منتخب

مسٹر یادو نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور اس پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔ مسٹر یادو کے علاوہ نائب صدر شیکھر چودھری،جوائنٹ سکریٹری بھرت سنگھ اور کلچرل سکریٹری اودھیش کمار پٹیل (سبھی سماج وادی چھاتر سبھا) اور جنرل سکریٹری کے عہدہ پر اے بی وی پی کے نربھے کمار دوویدی فاتح قرار دیئے گئے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز