رام مندر پر سبرامنیم سوامی کی دھمکی، مسلم سریو پار مسجد بنانے کی تجویز مان لیں ورنہ۔۔۔

Mar 22, 2017 11:51 AM IST | Updated on: Mar 22, 2017 11:51 AM IST

نئی دہلی۔ بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے رام مندر مسئلے پر بدھ کی صبح کئی ٹویٹ کئے۔ مندر مسئلے پر کل سے ہی تلخ بھرے تبصرے کر رہے سوامی نے لکھا ہے کہ مسلم ان کی سریو پار مسجد بنانے کی تجویز مان لیں ورنہ 2018 میں ان کی حکومت مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنانے کا کام کرے گی۔

یہی نہیں دوسرے ٹویٹ میں سوامی نے یہ چیلنج بھی کیا ہے کہ کسی میں ہمت ہے تو رام جنم بھومی میں بنے عارضی رام للا مندر کو گرا کر دکھائے۔ سوامی نے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت سے 1994 سے ہی رام جنم بھومی میں رام للا کا عارضی مندر ہے اور وہاں پوجا بھی جاری ہے۔ کیا اسے کوئی گرانے کی ہمت کر سکتا ہے؟

رام مندر پر سبرامنیم سوامی کی دھمکی، مسلم سریو پار مسجد بنانے کی تجویز مان لیں ورنہ۔۔۔

سبرامنیم سوامی: فائل فوٹو

بتا دیں کہ رام مندر مسئلے کو لے کر منگل کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اس مسئلے کو عدالت کے باہر باہمی بات چیت سے سلجھا لیا جائے۔ کورٹ نے کہا تھا کہ مسئلے کو عدالتی طریقے سے حل کرنے کی بجائے اس کا پرامن حل نکالنا بہتر ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز