اجودھیا میں اگلی دیوالی تک بن جائے گا رام مندر: سبرامنیم سوامی کا دعویٰ

Oct 16, 2017 08:43 AM IST | Updated on: Oct 16, 2017 08:43 AM IST

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قد آور لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ اگلی دیوالی رام مندر میں منائی جائے گی۔ سوامی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر جلد ہی شروع ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مندر عقیدت مندوں کے پوجا کے لئے اگلی دیوالی تک تیار ہو جائے گا۔

وراٹ ہندو سنگم کی بہار شاخ کی طرف سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوامی نے کہا کہ رام مندر کی راہ میں آئی رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے اور تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ اگلی دیوالی تک اجودھیا میں رام مندر عقیدت مندوں کی پوجا کے لئے دستیاب ہو جائے گا۔

اجودھیا میں اگلی دیوالی تک بن جائے گا رام مندر: سبرامنیم سوامی کا دعویٰ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قد آور لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی : فائل فوٹو۔

انہوں نے کہا کہ  صرف ترقی کے بارے میں بات کر کے کوئی ووٹ نہیں حاصل کر سکتا۔ انتخابی کامیابی کے لئے ہندوتو کو بھی یاد رکھنا ضروری ہے۔ سوامی نے کہا کہ اجودھیا میں حتمی طور پر رام مندر کی تعمیر ہو گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز