سبرامنیم سوامی کی یروشلم پر امریکہ۔ اسرائیل کے خلاف ووٹنگ کے لئے ہندوستان کی مذمت

یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹ ڈالنے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے حکومت ہند کی مذمت کی اور کہا کہ ایسا کرکے ہندوستان نے '' بڑی بھول '' کی ہے۔

Dec 23, 2017 02:32 PM IST | Updated on: Dec 23, 2017 02:32 PM IST

نئی دہلی۔ یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹ ڈالنے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے حکومت ہند کی مذمت کی اور کہا کہ ایسا کرکے ہندوستان نے '' بڑی بھول '' کی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ روز ایک قرارداد پیش کی گئی تھی، اس قرارداد کے حق میں 127 ممالک کے ساتھ ہندوستان نے بھی ووٹ دیا تھا۔

سوامی نے ٹویٹ کیا، '' امریکی سفارت خانے کے لیے جگہ کے طور پر مغربی یروشلم کو منتخب کرنے کے امریکی فیصلے پر امریکہ اور اسرائیل کے حق میں ووٹ نہیں کر ہندوستان نے بڑی بھول کی ہے۔ ''

سبرامنیم سوامی کی یروشلم پر امریکہ۔ اسرائیل کے خلاف ووٹنگ کے لئے ہندوستان کی مذمت

بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی: فائل فوٹو

Loading...

حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ کے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کا درجہ دینے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو منظور کر دیا ہے۔ مسلم ملکوں کی درخواست پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں یہ قرارداد پیش کی گئی تھی۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز