کشمیر کے موجودہ حالات کے لئے اجیت ڈوبھال اور رام مادھو ذمہ دار: سبرامنیم سوامی

Apr 21, 2017 05:42 PM IST | Updated on: Apr 21, 2017 05:42 PM IST

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ایک بار پھر بڑا بیان دیا ہے۔ سوامی نے کشمیر کے حالات کے لئے بی جے پی کے جموں وکشمیر انچارج رام مادھو اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں کئی ٹویٹ کئے ۔

سوامی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ رام مادھو نے سی این نیوز 18 پر پی ڈی پی-بی جے پی کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے، پھر اس کے لئے رام مادھو اور ڈوبھال کے علاوہ کون ذمہ دار ہے؟ کیا ان لوگوں نے اس معاملہ میں آگے بڑھنے سے پہلے تفتیش کی تھی؟ پہلی مرتبہ ٹی وی پر یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ کشمیر میں اتحاد کی پالیسی ناکام ہوئی ہے۔

کشمیر کے موجودہ حالات کے لئے اجیت ڈوبھال اور رام مادھو ذمہ دار: سبرامنیم سوامی

خیال رہے کہ نیوز 18 انڈیا سے خاص بات چیت میں رام مادھو نے اعتراف کیا تھا کہ حکومت کو کشمیر کے حالات بہتر بنانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی درمیان خبر یہ بھی ہے کہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی اتوار کو دہلی آئیں گی اور کشمیر کے حالات پر وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گی۔ سوامی کے ٹویٹس پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کسی بھی کشمیری کے ساتھ زیادتی نہ ہو یہ یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز