چندی گڑھ چھیڑ چھاڑ کیس: بی جے پی کی مشكلات بڑھائیں گے سبرامنیم سوامی، پی آئی ایل کریں گے داخل

Aug 07, 2017 08:05 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 08:06 PM IST

نئی دہلی : چندی گڑھ چھیڑ چھاڑ کے معاملہ میں ہریانہ بی جے پی کے صدر سبھاش برالا کے ملزم بیٹے کے خلاف بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی مفاد عامہ کی عرضی داخل کریں گے۔ سوامی نے ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ دو شرابی غنڈوں کے ایک آئی اے ایس افسر کی بیٹی کے اغوا کی کوشش معاملہ میں وہ اور ان کے ساتھی وکیل اے پی جگا چندی گڑھ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کریں گے۔

خیال رہے بی جے پی کے ریاستی صدر سبھاش برالا کے بیٹے نے چار اگست کی رات اپنے ایک ساتھی آشیش کمار کے ساتھ ہریانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری وی ایس کنڈو کی بیٹی وركا کنڈو کا گاڑی میں سات کلو میٹر تک پیچھا کیاتھا۔

چندی گڑھ چھیڑ چھاڑ کیس: بی جے پی کی مشكلات بڑھائیں گے سبرامنیم سوامی، پی آئی ایل کریں گے داخل

سبرامنیم سوامی: فائل فوٹو

سبرامنیم سوامی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں الٹا ہی کام کیا ہے۔ انہوں نے ملزموںکے خلاف ضمانتی معاملے درج کئے اور ان کو جانے ديا۔ چنڈی گڑھ میں میرے ساتھی وکیل اے پی جگا کے ذریعہ میں شرابی دوغنڈوں کے ذریعہ ایک آئی اے ایس افسر کی بیٹی کا پیچھا کرکے اغوا کرنے کی کوشش کرنے کے معاملہ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کرنے جا رہا ہوں۔ میں یہ مفاد عامہ کی عرضی کیوں دائر کرنے جا رہا ہوں، تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ حقوق نسواں اور خواتین کی حفاظت کی بات ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی اس معاملہ پر چاروں طرف سے گھری ہوئی ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کئی لیڈر ان بھی سبھاش برالا کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ کروکشیتر سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ راج کمار سینی نے اپنی پارٹی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ سے پارٹی کی شبیہ خراب نہ ہو ، اس لیے سبھاش برالا کو اخلاقی بنیاد پر خود ہی استعفی دیدینا چاہئے۔ اگرچہ بی جے پی نے اس سے انکار کیا ہے۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھی بی جے پی پر اپنے لیڈر کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز