ہندوستان کے معروف عالم دین اور دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا نور عالم خلیل امینی کے دل کا آپریشن کامیاب

Apr 30, 2017 05:28 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 05:29 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین و ادیب،ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے سینئر استاذ ادبِ عربی مولانا نور عالم خلیل امینی چیف ایڈیٹر ’الداعی‘دیوبند ان دنوں سخت علیل ہیں۔اطلاع کے مطابق دہلی کے مشہور اسپتال’ اسکورٹ ‘میں ان کے دل کی بائی پاس سرجری ہوئی ہے، الحمد اللہ آپریشن کامیاب رہا۔ مولانا کی صحت یابی اور کامیاب آپریشن کے لئے ملک و بیرون ملک میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہاہے۔دنیا بھر میں پھیلے آپ کے ہزاروں شاگرد،علماء ،ائمہ اور مدارس و مکاتب کے ذمہ دار سمیت عزیزو اقارب ان کی شفایابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ مولانا نور عالم خلیل امینی کا تعلق بہار کے ضلع مظفرپور کے گاؤں ہر پوربیشی سے ہے ۔آپ کئی دہائیوں سے دارالعلوم دیوبند میں تدریسی اور دارالعلوم عربی مجلہ الداعی کی ادارتی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔درجنوں عربی اور اردو زبان میں لکھی گئی آپ کی تصنیفات کافی مشہور اور شامل نصاب ہیں۔مولاناکے مضامین بہت ہی معلوماتی اور تحقیقی کے ہوتے ہیں،زبان و بیان میں سلاست ،تنوع اوراسلوب میں ایسی چاشنی ہوتی ہےکہ قارئین پڑھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ مولانا کو مکمل شفاء ،صحت کاملہ اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔آمین

ہندوستان کے معروف عالم دین اور دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا نور عالم خلیل امینی کے دل کا آپریشن کامیاب

بتایاجاتاہےکہ مولانا نور عالم خلیل امینی صاحب گزشتہ کئی دنوں سے علیل ہیں اورمسلسل زیر اعلاج ہیں۔جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول کے بانی و مہتمم مفتی محفوظ الرحمن عثمانی، خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب،ڈاکٹر ذوالفقار مدنی،مولانا اشرف علی قاسمی،جناب منظور عالم ،ڈاکٹر منورعالم مظفر قاسمی،ماسٹر نقی الرحمن،مولانا رضوان الحق قاسمی، مولانا حسان جامی، مفتی شمس تبریز قاسمی،مولانا نسیم احمد اور آپ کے بہت سے شاگرد، عزیز،مدارس کے اساتذہ کرام اور اہل علم نے شوسل میڈیا،فیس بک اور وہاٹس ایپ کے توسط سے دعا کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز