نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتارسدرشن چینل کے ایڈیٹر کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

لکھنؤ سے گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے سریش چوہان کو عدالت میں پیش کیا، سماعت کے بعد کورٹ نے چوہان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

Apr 14, 2017 09:59 PM IST | Updated on: Apr 14, 2017 10:00 PM IST

لکھنو : فرقہ وارانہ ماحول خراب اور نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار سدرشن نیوز چینل کے ایڈیٹر سریش چوہان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ لکھنؤ سے گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے سریش چوہان کو عدالت میں پیش کیا، سماعت کے بعد کورٹ نے چوہان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔بدھ کی رات لکھنؤ پولیس نے سریش چوہان کو اموسی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ سدرشن چینل کے پروگرام بنداس بول پروگرام میں سنبھل کے دو فرقوں کے درمیان جنگ کی صورت حال پیدا کرنے والے کئی بیانات دکھانے کا الزام ہے، ساتھ ہی لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا الزام بھی ہے۔ چینل پر یہ پروگرام 6،7 اور 8 اپریل کو نشر کیا گیا تھا ۔ چینل پر نشر ہونے کے بعد شو کا کچھ حصہ سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہو رہا تھا۔

نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتارسدرشن چینل کے ایڈیٹر کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

سنبھل پولیس کو ملی شکایت کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ویڈیوز کی جانچ کے بعد چینل کے ڈائریکٹر سریش چوہان سمیت سنبھل کے رہنےو الے عترت حسین بابر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز