ہندوستان میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے سہیل محمود، عبدالباسط کی لیں گے جگہ

May 08, 2017 11:13 PM IST | Updated on: May 08, 2017 11:13 PM IST

نئی دہلی : ہندوستان میں تین سال تک پاکستانی ہائی کمشنر رہنے کے بعد عبدالباسط کو ہٹایا جا رہا ہے۔ ان کی جگہ پاکستان فارن سروس کے سینئر افسر سہیل محمود (55) کو مقرر کیا جا رہا ہے۔ محمود فی الحال ترکی میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ انہیں گزشتہ جمعہ کو ہندوستان کی جانب سے ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق محمود اس مہینے کے آخر تک یا اگلے ماہ کی ابتدا میں نئی ​​ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ باسط کو اسلام آباد واپس بلایا جا رہا ہے، جہاں انہیں فارن سروس اکیڈمی کا سربراہ بنایا جائے گا۔

ہندوستان میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے سہیل محمود، عبدالباسط کی لیں گے جگہ

محمود 1985 میں فارن سروس میں آئے تھے۔ بیرون ملک ان کی پہلی تعیناتی انقرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی تھی ، جہاں انہوں نے 1991-1994 تک خدمات دی۔ وہ واشنگٹن، نیو یارک، انقرہ سمیت کئی مقامات پر تعینات رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2009-2013 میں تھائی لینڈ میں پاکستانی سفیر کے طور پر خدمت انجام دی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز