ریلوے نے دیا تحفہ، اب آرام سے کریں موسم گرما کی چھٹیوں کی منصوبہ بندی

ریلوے نے مہاراشٹر کے دارالحکومت جانے والی موسم گرما اسپیشل ٹرین کے چکر بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔

Feb 02, 2017 09:36 AM IST | Updated on: Feb 02, 2017 09:36 AM IST

نئی دہلی۔ موسم گرما کی چھٹیوں میں بہت سے لوگ ممبئی جانے کا پلان بناتے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے اب ریلوے نے مہاراشٹر کے دارالحکومت جانے والی موسم گرما اسپیشل ٹرین کے چکر بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ مسافروں کی بڑھتی بھیڑ اور ان کی سہولت کے پیش نظر شمال مشرقی ریلوے نے گورکھپور سے ممبئی جانے والی سپرفاسٹ موسم گرما کے اسپیشل ہفتہ وار ٹرین کو 13 چکروں میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شمال مشرقی ریلوے کے رابطہ عامہ کے افسر سنجے یادو نے بتایا کہ، ریل انتظامیہ نے مسافروں کی اضافی سہولت کے لئے موسم گرما کے ہفتہ وار اسپیشل گاڑی کا آپریشن 13 چکروں میں کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے نے دیا تحفہ، اب آرام سے کریں موسم گرما کی چھٹیوں کی منصوبہ بندی

انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کے تحت 02597 گورکھپور۔ ممبئی چھترپتی شیواجی ٹرمنس سپرفاسٹ موسم گرما ہفتہ وار اسپیشل گاڑی گورکھپور سے ہر ہفتہ 1، 8، 15، 22، 29 اپریل؛ 6، 13، 20، 27 مئی اور 3، 10، 17 اور 24 جون، 2017 کو روانگی کرے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز