میڈم تساد میوزیم میں لگا سنی لیونی کا پتلا ، اس میں آئے گی ایک خاص خوشبو

نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع ریگل تھیئٹر میں بنے میڈم تساد میں سنی کا دلچسپ پتلا 200 سے زائد میجرمینٹ و تصویروں کی مدد سے ہاتھ سے بنایا گیا ہے۔

Sep 19, 2018 08:27 AM IST | Updated on: Sep 19, 2018 01:42 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے منگل کو دہلی کے میڈم تساد میوزیم میں اپنے ویکس اسٹیچیو کا افتتاح کیا۔ یہ ہندستان کا ایسا پتلا  ہے جس میں سے خوشبو آئے گی۔ سنی کا یہ دلچسپ پتلا ایک فن پوز میں بنایا گیا ہے۔ سنی نے موم کے پتلے سے ان کے سگنیچر پرفیوم " لسٹ بائے سنی " کی خوشبو آئے گی۔

نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع ریگل تھیئٹر میں بنے میڈم تساد میں سنی کا دلچسپ پتلا 200 سے زائد میزرمنٹ و تصویروں کی مدد سے ہاتھ سے بنایا گیا ہے۔ اس کیلئے ممبئی میں سنی کے ساتھ پہلے سٹنگ سیشن بھی کیا گیا تھا۔

میڈم تساد میوزیم میں لگا سنی لیونی کا پتلا ، اس میں آئے گی ایک خاص خوشبو

دہلی کے میڈم تساد میوزیم میں اپنے ویکس اسٹیچیو کے ساتھ پوز دیتی سنی لیونی

اس پتلے سے خوش سنی لیونی نے کہا ، " یہ میرے لئے بیحد خاص لمحہ ہے۔ میں میڈم تساد کی شکر گزار ہوں۔ سٹنگ سیشن سے لیکر پتلے کے مکمل ہونے تک کافی حیرت انگیز تجربات ہوئے۔ میڈم تساد کی ٹیم کا ان کی سخت محنت اور شاندار ہنر کیلئے شکریہ ادا کرتی ہوں"۔

Loading...

کیسا ٹاپ پہن کر ایئر پورٹ پہنچ گئیں سنی لیونی

گولڈ ' پانے کے بعد بھی ٹی وی پر لوٹی " ناگن " یہ ہے وجہ '

مرلن انٹرٹیمینٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے جنرل منیجر و ڈائریکٹر انشل جین نے کہا ، "بالی ووڈ کے سب سے سینسیشن میں سے ایک  سنی لیونی کے دنیا بھر میں ڈھیروں مداح ہیں۔ ان کا پتلا بنانا ہمارے لئے ایک شاندار تجربہ رہا اور ہمیں امید ہے کہ ان کے مداحوں کو ان کے ساتھ یادیں بنانے کا موقع دے گا۔ پم آپ سبھی کا اپنے سلیبریٹی سے ملنے اور تصویریں کھنچوانے کیلئے استقبال کرتے ہیں"۔

Sunny-Leone-Wax-1

میڈم تساد دہلی کو ایک دسمبر 2017 کو کھولا گیا تھا۔ یہ اہم تورسٹ اٹریشنس میں سے ایک ہے۔ یہ گلیمر ، اسپورٹس ، تاریخ اور سیاست کی دنیا کے کرداروں کو ایک چھت کے نیچے لے آنے کیلئے مشہور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مال کے اسٹور میں ایک گھنٹے تک پھنسی رہیں سنی لیونی ، جانے پھر کیا ہوا

پورن فلموں میں کام سے پریشان سنی لیونی کی ماں نے کی تھی ایک غلطی

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز