عصمت دری کی شکار بنگلورو کی نابالغ لڑکی کو سپریم کورٹ نے دی اسقاط حمل کی اجازت

سپریم کورٹ نے عصمت دری کی شکار بنگلوروکی ایک نابالغ لڑکی کو آج اسقاط حمل کی اجازت دیدی ہے ۔

Sep 21, 2017 08:00 PM IST | Updated on: Sep 21, 2017 08:00 PM IST

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے عصمت دری کی شکار بنگلوروکی ایک نابالغ لڑکی کو آج اسقاط حمل کی اجازت دیدی ہے ۔ سترہ سال کی عصمت دری کی شکار اس لڑکی کو 24ہفتہ کا حمل ہے ۔عدالت عظمی نے یہ فیصلہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ذریعہ متاثرہ لڑکی کی طبی جانچ کئے جانے کے بعد دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر دیا ہے ۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے لڑکی کی عرضی خارج کردی تھی جسے اس نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔بنگلورو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے ذریعہ لڑکی کی جانچ کرنے کے بعد دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر اسقاط حمل کی اجازت دی گئی۔

عصمت دری کی شکار بنگلورو کی نابالغ لڑکی کو سپریم کورٹ نے دی اسقاط حمل کی اجازت

سپریم کورٹ آف انڈیا: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز