پدماوت کو سپریم کورٹ سے ملی ہری جھنڈی، چاروں ریاستوں کی پابندی مسترد

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو فلم پدماوت پر ایک بڑا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چاروں ریاستوں میں پدماوت پر پابندی کو مسترد کردیا ہے۔

Jan 18, 2018 12:52 PM IST | Updated on: Jan 18, 2018 03:22 PM IST

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو فلم پدماوت پر ایک بڑا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چاروں ریاستوں میں پدماوت پر پابندی کو مسترد کردیا ہے۔ بتا دیں کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت پر راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش اور ہریانہ حکومت نے پابندی لگا دی تھی۔ اس کے احتجاج میں فلم سازوں نے چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بینچ کے سامنے یہ معاملہ رکھا تھا۔

اس سے پہلے راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے نے بھی اس فلم کو لے کر اطلاعات و نشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی کو ایک خط لکھا تھا۔ اس میں درخواست کی گئی تھی کہ پدماوت فلم تب تک ریلیز نہ ہو جب تک اس میں ضروری تبدیلی نہ کر دی جائے۔ تاکہ کسی بھی برادری کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

پدماوت کو سپریم کورٹ سے ملی ہری جھنڈی، چاروں ریاستوں کی پابندی مسترد

راجپوت تنظیموں کا الزام ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

Loading...

راجپوت تنظیموں کا الزام ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ جبکہ فلم سے منسلک لوگوں نے اس سے انکار کیا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز