سپریم کورٹ نے نابالغ بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات کو عصمت دری قرار دیا

Oct 11, 2017 12:41 PM IST | Updated on: Oct 11, 2017 12:41 PM IST

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے آج اپنے ایک اہم فیصلہ میں کہا کہ 18سال سے کم عمر کی بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنا عصمت دری ہے۔ جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے ایک غیر سرکاری تنظیم ’انڈپینڈنٹ تھاٹ‘ کی جانب سے دائر عرضی پر مذکورہ حکم صادر کیا۔

اس تنظیم نے سپریم کرٹ میں دائر اپنی عرضی میں کہا تھا کہ 18سال سے کم عمر کی نابالغ بیوی کے ساتھ جماع کو جرم قرار دیا جائے۔ ایک اندازے کی مطابق اس وقت ملک میں نابالغ بیویوں کی تعداد دو کروڑ ہے۔

سپریم کورٹ نے نابالغ بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات کو عصمت دری قرار دیا

سپریم کورٹ آف انڈیا: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز