اروند کیجریوال پر بنی فلم پرپابندی سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی زندگی پر بنی ڈاکیومینٹری فلم ’این انسگنیفکینٹ مین‘ کی پیش کش پر پابندی لگانے سے متعلق عرضی آج خارج کردی

Nov 16, 2017 08:22 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 08:30 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی زندگی پر بنی ڈاکیومینٹری فلم ’این انسگنیفکینٹ مین‘ کی پیش کش پر پابندی لگانے سے متعلق عرضی آج خارج کردی۔چیف جسٹس دیپک مشرا،جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ کی بینچ نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فلم میں سیاہی پھینکنے والے سین کو ہٹائے جانے کےلئے ہدایت دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ شخصی آزادی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

عرضی گزار اور 2013 میں مسٹر کیجریوال پر مبینہ طورپر سیاہی پھینکنے والے نچیکیت واگھریکر نے اپنی عرضی میں اس فلم کی پیش کش روکے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اروند کیجریوال پر بنی فلم پرپابندی سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ آف انڈیا: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز