ووٹر لسٹ میں مبینہ طور پر گڑبڑی کے خلاف کانگریس لیڈر کمل ناتھ اور سچن پائلٹ کی عرضیاں مسترد

سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ووٹر لسٹ میں مبینہ طور پر گڑبڑی کے خلاف کانگریس لیڈر کمل ناتھ اور سچن پائلٹ کی عرضیاں جمعہ کو مسترد کردیں۔

Oct 12, 2018 05:59 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 05:59 PM IST

سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ووٹر لسٹ میں مبینہ طور پر گڑبڑی کے خلاف کانگریس لیڈر کمل ناتھ اور سچن پائلٹ کی عرضیاں جمعہ کو مسترد کردیں۔ جسٹس ارجن کمار سکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے ووٹر لسٹ، ٹیکسٹ فارمیٹ میں دستیاب کرانے سے متعلق پائلٹ کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ پیر کے روز سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محٖفوظ رکھا تھا۔

مسٹر کمل ناتھ نے ووٹر لسٹ میں مبینہ گڑبڑی کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے کرانے اور 10 فیصد بوتھوں پر وی وی پیٹ کا اچانک معائنہ کرانے کی عدالت سے درخواست کی تھی جبکہ مسٹر پائلٹ نے فہرست کو ٹیکسٹ کے فارمیٹ میں دسیتاب کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ووٹر لسٹ میں مبینہ طور پر گڑبڑی کے خلاف کانگریس لیڈر کمل ناتھ اور سچن پائلٹ کی عرضیاں مسترد

سپریم کورٹ ۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا تھا کہ پہلی ووٹر لسٹ کا مسودہ اس برس جنوری میں تیار ہوگیا تھا ، جبکہ مئی میں اس میں ترمیم کی گئی تھی۔ ووٹر لسٹ درست کردی گئی ہے۔ عرضی گزاروں نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل ووٹر لسٹوں میں گڑبڑی کا الزام لگایا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز