مزید 8 ہفتوں تک ٹول فری رہے گا ڈی این ڈی ، سپریم کورٹ نے طلب کی رپورٹ

Jan 23, 2017 02:35 PM IST | Updated on: Jan 23, 2017 02:35 PM IST

دہلی : دہلی -نوئیڈا ڈائریکٹ (ڈی این ڈی ) فلائی سے سفر کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔ ڈی این ڈی فلائی اوور مزید 8 ہفتوں تک ٹول فری رہے گا۔ کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کو سپریم کورٹ نے 8 ہفتے کا وقت دیا ہے۔ 8 ہفتے کے اندر سی اے جی کو اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرنی ہوگی۔

اس سے پہلے سپریم کورٹ نے ٹول بحالی کے مطالبہ سے متعلق دائر اپیل پر درخواست گزار کو راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی بنچ نے سی اے جی کو نوئیڈا ٹول اسکیم کی کل لاگت کی جانچ کرنے اور اس کا پتہ لگانے کیلئے کہا تھا کہ کیا ٹول کمپنی نے معاہدے کے مطابق اپنے اخراجات وصول کرلئے ہیں۔؟

مزید 8 ہفتوں تک ٹول فری رہے گا ڈی این ڈی ، سپریم کورٹ نے طلب کی رپورٹ

غور طلب ہے کہ ڈی این ڈی کو ٹول فری کرنے کا طویل عرصہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ سماجی تنظیموں کے کارکنان بھی وقتا فوقتا ٹول کے خلاف مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ ٹول ختم کئے جانے کا مطالبہ کرنے والے لوگوں کی دلیل ہے کہ ٹول کی میعاد ختم ہو چکی ہے، اب وصولی بند ہونی چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز