آسام غیر ملکی معاملہ :غیر ملکی قرار دی گئی مجاہد آزادی کی بیٹی رشمی نارا بیگم کی ضمانت میں توسیع

Aug 18, 2017 06:53 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 06:53 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج آسام کے معروف مجاہد آزادی کی بیٹی رشمی نارا بیگم کی ضمانت کی معیاد میں عبوری طور سے توسیع کر دی ہے۔ واضح ہو کہ رشمی نارا بیگم کیضمانت کی معیاد 22اگست کو ختم ہورہی ہے ۔ اس معاملے کی سماعت اب آئندہ ہفتہ ہونے کا امکان ہے ۔

اطلاع کے مطابق جسٹس اے کے اگروال اورجسٹس اے بی سپرے کی بنچ میں آج غیر ملکی قرار دی جا چکی آسام کی شہری رشمی نارا بیگم کے معاملے میں سماعت ہوئی ۔ اس سلسلے میں عدالت کے ذریعے جاری کردہ نوٹس کی بنیاد پر حکومت کی جانب سے ابھی تک جواب داخل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج عدالت کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔

آسام غیر ملکی معاملہ :غیر ملکی قرار دی گئی مجاہد آزادی کی بیٹی رشمی نارا بیگم کی ضمانت میں توسیع

سپریم کورٹ آف انڈیا: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

اس دوران عدالت کو یہ باور کرایا گیا کہ رشمی آرا بیگم جنہیں جیل میں رہتے ہوئے ایک بچے کوجنم دینے کے بعدانسانی بنیاد پر تین ماہ کی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا ، ان کی ضمانت کی معیاد 22اگست کو ختم ہو رہی ہے ۔ ا سکے بعد انہیں خود سپردگی کرنی ہوگی۔حالات کے پیش نظر عدالت نے رشمی نارا بیگم کی عبوری ضمانت میں اضافہ کر دیا ہے ۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے لیکن آئندہ ہفتہ سماعت کا امکان ہے۔

واضح ہوکہ آسام میں غیر ملکی شہری مہم کے تحت رشمی آرا بیگم کو غیر ملکی قرار دے کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا جبکہ رشمی نارابیگم آسام کے معروف مجاہد آزادی رمضان علی کی بیٹی ہیں ۔عدلیہ کے فیصلہ پر جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی کا اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز