حج امور کو بہتر بنانے کے لئے افضل امان اللہ کی قیادت میں کمیٹی کی تشکیل

نئی دہلی۔ عازمین کے سفر حج اور مکہ اور مدینہ میں ان کے قیام کے دوران انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بائیس تک سینئر آئی اے ایس آفیسر( سبکدوش) افضل امان اللہ کی زیر قیادت ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے جو حج دو ہزار اٹھارہ اور اس کے بعد کے حالات کا جائزہ لے گی۔

Feb 02, 2017 09:23 AM IST | Updated on: Feb 02, 2017 09:23 AM IST

نئی دہلی۔ عازمین کے سفر حج اور مکہ اور مدینہ میں ان کے قیام کے دوران انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بائیس تک سینئر آئی اے ایس آفیسر( سبکدوش) افضل امان اللہ کی زیر قیادت ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے جو حج دو ہزار اٹھارہ اور اس کے بعد کے حالات کا جائزہ لے گی۔ یہ کمیٹی سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قائم کی گئی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق چئیرمین قیصر شمیم، کمال فاروقی، ائیر انڈیا کے سی ایم ڈی (سبکدوش) مائیکل میسکر اور وزارت اقلیتی امور میں حج انچارج جوائنٹ سکریٹری جے عالم شامل ہیں۔ یہ کمیٹی حج کمیٹی آف انڈیا اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حج پالیسی کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔

راشٹریہ سہارا میں شائع خبر کے مطابق، کمیٹی اس بات پر بھی نظر رکھے گی کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر صحیح طریقہ سے عمل ہو رہا ہے یا نہیں اور اس کی ہدایات کے مطابق، کمیٹی مناسب ترامیم پر مشورہ دے گی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمین حج کی رہائش اور ہوائی سفر جس میں حج سبسڈی بھی شامل ہے غور کرے گی۔ یہ کمیٹی حج کمیٹی آف انڈیا اور سی جے آئی کے درمیان بہتر باہمی تعلقات اور تعاون کے بارے میں بھی جائزہ لے گی۔

حج امور کو بہتر بنانے کے لئے افضل امان اللہ کی قیادت میں کمیٹی کی تشکیل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز