ہم جنس پرستی جرائم کے دائرے سے باہر ہو ؟ حکومت نے کہا : سپریم کورٹ ہی کرے فیصلہ

مرکزی حکومت نے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کہاکہ اس کا ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے سے ہٹانے سے متعلق کوئی موقف نہیں ہے

Jul 11, 2018 09:48 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 09:48 PM IST

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کہاکہ اس کا ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے سے ہٹانے سے متعلق کوئی موقف نہیں ہے اور اس سلسلہ میں فیصلہ وہ عدالت پر چھوڑتی ہے ۔

چیف جسٹس دیپک مشراکی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے سے ہٹانے سے متعلق عرضیوں پر سماعت کررہی ہے ۔جسٹس آر ایف نریمن ،جسٹس اے ایم کھانولکر،جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اندوملہوترہ بھی اس بنچ میں شامل ہیں ۔

ہم جنس پرستی جرائم کے دائرے سے باہر ہو ؟ حکومت نے کہا : سپریم کورٹ ہی کرے فیصلہ

عدالت میں مرکزی حکومت کی نمائندگی کررہے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشارمہتہ نے تین صفحات کا حلف نامہ داخل کرکے کہاکہ مرکزی حکومت کا دفعہ 377 کے آئینی جواز سے متعلق کوئی موقف نہیں ہے اور اس نے اس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیاہے ۔انھوں نے کہاکہ اب یہ عدالت پر ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فیصلہ کرے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز