پدماوتی: بیرون ملک میں ریلیز پر پابندی کے سلسلے میں عرضی خارج

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے متنازعہ فلم ’پدماوتی‘ کی بیرون ملک میں ریلیز پر پابندی کے سلسلے میں عرضی آج خارج کردی اور فلم کے خلاف اہم عہدوں پر بیٹھے افسران کے بیان پر سخت اعتراض بھی ظاہر کیا۔

Nov 28, 2017 03:16 PM IST | Updated on: Nov 28, 2017 03:16 PM IST

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے متنازعہ فلم ’پدماوتی‘ کی بیرون ملک میں ریلیز پر پابندی کے سلسلے میں عرضی آج خارج کردی اور فلم کے خلاف اہم عہدوں پر بیٹھے افسران کے بیان پر سخت اعتراض بھی ظاہر کیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا،جسٹس اے ایم خانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ کی بینچ نے پیشہ سے وکیل منوہر لال شرما کی عرضی یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ وہ پہلے سے اندازے لگانے کی بنیاد پر کوئی حکم نہیں دے گی۔

جسٹس مشرا نے کہا کہ جب فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) سے ہری جھنڈی نہیں ملی ہے تو اس کے سلسلے میں پہلے سے ہی کوئی حکم کیسے جاری کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے مختلف ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فلم کی ریلیز کے سلسلے میں کئے گئے تبصرے کو وقت سے پہلے قرار دیتے ہوئے اس پر سخت اعتراض بھی ظاہر کیا۔عدالت نے کہا کہ حکومت میں ذمہ دار عہدے پر بیٹھے افسروں کو کوئی بھی تبصرہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔جب فلم سی بی ایف سی سے ہری جھنڈی کے انتظار میں ہے تو ایسے میں اہم عہدوں پر فائز لوگوں کو غیر ضروری تبصرے نہیں کرنے چاہئے۔

پدماوتی: بیرون ملک میں ریلیز پر پابندی کے سلسلے میں عرضی خارج

فلم پدماوتی کے آفیشیل ٹریلر کی تصویر

Loading...

قابل ذکر ہے کہ مسٹر شرما نے اس فلم کی بیرون ملکوں میں ہونے والی ریلیز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔عرضی گزار کا الزام تھا کہ فلم پروڈیوسروں نے فلم کے معاملے میں عدالت کو گمراہ کیا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز