کشمیر میں غیر مسلموں کو اقلیتی درجہ دینے کے تنازع میں مرکز کو مزید مہلت

Aug 08, 2017 03:56 PM IST | Updated on: Aug 08, 2017 03:56 PM IST

نئی دہلی۔  سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں غیر مسلموں کو اقلیت کا درجہ دینے سے متعلق عرضی پر مرکز کو آخری موقع دیتے ہوئے اس سے تین ماہ کے اندر اس پر فیصلہ لینے کے لئے کہا ہے۔ مرکزی حکومت نے چیف جسٹس جے ایس کیہر کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے آج دلیل دی کہ اسے اس معاملے پر ریاستی حکومت اور دیگر فریقین کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کے لئے کچھ اور وقت چاہئے۔

ایڈیشنل سالسٹر جنرل تشار مہتہ نے پیشے سے وکیل انکور شرما کی عرضی کی سماعت کے دوران دلیل دی کہ حکومت مختلف سطحوں پر صلاح و مشورہ کررہی ہے اور مفاد عامہ کی عرضی پر اس کے موقف سے عدالت کو آگاہ کرانے کے لئے آٹھ ہفتے کا مزید وقت چاہئے جسے عدالت نے تسلیم کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو تین ماہ کا وقت دیا۔ بنچ کے دو دیگر اراکین میں جسٹس آدرش کمار گویل اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ شامل ہیں۔

کشمیر میں غیر مسلموں کو اقلیتی درجہ دینے کے تنازع میں مرکز کو مزید مہلت

سپریم کورٹ: فائل فوٹو۔

مسٹر شرما نے اپنی عرضی میں عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر میں غیر مسلمو ں کو اقلیت کا درجہ دے جس سے وہ حکومت کے مختلف منصوبوں کا فائدہ اٹھاسکیں۔ ان کی دلیل ہے کہ مرکزی حکومت ریاست میں اقلیتوں کے نام پر کئی منصوبے چلا رہی ہے جس کا فائدہ وہاں کے مسلمان اٹھارہے ہیں جب کہ وہاں وہ اکثریت میں ہیں۔

آرٹیکل 370: مرکز سے سپریم کورٹ کا جواب طلب

وہیں،  سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے آج جواب طلب کیا۔ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی تین- رکنی بنچ نے کماری وجے لكشمي جھا کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے اس معاملے میں نوٹس کے جواب کے لئے مرکز کو چار ہفتوں کا وقت دیا۔ درخواست گزار نے اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ کے گزشتہ 11 اپریل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے ۔

ہائی کورٹ نے آرٹیکل 370 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عرضی گزار کی دلیل ہے کہ دفعہ 370 عارضی ضابطہ تھا، جس کا وجود ریاست کی آئین ساز اسمبلی کی 1957 میں تحلیلی کے ساتھ ہی ختم ہو گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز