سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای کولگائی پھٹکار ، نیٹ کے سبھی زبانوں میں سوالنامے ہوں یکساں

Aug 10, 2017 07:20 PM IST | Updated on: Aug 10, 2017 07:20 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے لئے منعقد قومی اہلیتی اور داخلہ جاتی امتحانی(نیٹ) میں الگ الگ زبانوں کےلئے مختلف سوالنامے تیار کرنے کےلئے آج سینٹرل بورد آ ف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اگلے سیشن سے یکساں سوالنامے تیار کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سی بی ایس ای کو ایک حلف نامہ داخل کرنے کا حکم بھی دیا جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ اگلے سال سے وہ کس طرح کا نظم کرے گا۔

گزشتہ ماہ طلبہ کے ایک گروپ نے عرضی دائر کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ آٹھ دیگر مقامی زبانوں میں نیٹ کے سوالات انگلش اور ہندی کے مقابلے بہت مشکل تھے۔ سابقہ سماعت کے دوران سی بی ایس ای نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا کہ سوالنامے الگ الگ تھے۔

سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای کولگائی پھٹکار ، نیٹ کے سبھی زبانوں میں سوالنامے ہوں یکساں

عدالت عظمی نے سابقہ سماعت میں ان امیدواروں کے اعداد وشمار طلب کئے تھے جنہوں نے مقامی زبانوں میں نیٹ کے امتحان پاس کئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز