سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کی مشکلات میں اضافہ ، سپریم کورٹ کا مہلت دینے سے انکار

سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو سیبی کے پاس قریب 5100 کروڑ روپے جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دینے سے آج انکار کر دیا۔

Apr 06, 2017 11:15 PM IST | Updated on: Apr 06, 2017 11:15 PM IST

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو سیبی کے پاس قریب 5100 کروڑ روپے جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دینے سے آج انکار کر دیا۔ جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی دو رکنی بنچ نے مسٹر رائے کو سیبی کے کھاتہ میں رقم جمع کرنے کے لئے کچھ اور وقت دینے سے انکار کر دیا۔ سہارا سربراہ کو یہ رقم 13 اپریل تک جمع کرانی ہے۔ مسٹر رائے کی جانب سے سینئر وکیل سلمان خورشید نے بنچ کے سامنے اس معاملہ کا خاص طورسے ذکر کیا اورتقریبا 5100 کروڑ روپے جمع کرانے کے لئے کچھ اور مہلت دینے کی درخواست کی ، لیکن انہیں راحت نہیں ملی۔

عدالت نے کہا کہ سہارا سربراہ کو پہلے ہی کافی مہلت دی جا چکی ہے۔ بنچ نے سہارا گروپ کو آگاہ بھی کیا کہ اگر کمپنی مقررہ وقت پر سیبی کے پاس یہ رقم جمع نہیں کراتی ہے تو عدالت کمپنی کی پونے واقع امبے ویلی پروجیکٹ کی نیلامی کو ہری جھنڈی دکھا دیگی۔ عدالت عظمی نے کیس کی اگلی سماعت کے لئے 17 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔

سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کی مشکلات میں اضافہ ، سپریم کورٹ کا مہلت دینے سے انکار

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز