کیرالہ : مبینہ لو جہاد معاملہ کی جانچ کرے گی این آئی اے ، سپریم کورٹ نے دی ہدایت

Aug 16, 2017 01:30 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 06:19 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کیرالہ کے مبینہ لو جہاد معاملہ کی جانچ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو آج سونپ دی، جس کی نگرانی عدالت کے سابق جج آر وی رويندرن گے۔ خیال رہے کہ کیرالہ کی 24 سالہ لڑکی اکھیلا عرف هاديہ نے مذہب تبدیل کرکے مسلم نوجوان شفین جہاں سے شادی کی تھی، جسے کرالہ ہائی کورٹ نے گزشتہ 24 مئی کو منسوخ کر دیا تھا۔

چیف جسٹس جے ایس کیہر کی صدارت والی بنچ نے اس معاملے میں مبینہ لو جہاد کے پہلوؤں اور شفین کے الزامات کی جانچ کا حکم این آئی اے کو دیا ہے ۔ بنچ نے اگرچہ واضح کیا کہ وہ اس معاملے میں کوئی بھی فیصلہ این آئی اے کی رپورٹ پر غور کرنے، کیرالہ پولیس کا موقف معلوم کرنے اور اكھیلا (تبدیلی مذہب کے بعد هاديہ) سے بات کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔

کیرالہ : مبینہ لو جہاد معاملہ کی جانچ کرے گی این آئی اے ، سپریم کورٹ نے دی ہدایت

سماعت کے دوران این آئی اے نے عدالت میں دعوی کیا کہ لو جہاد کے واقعات ہو رہے ہیں۔ این آئی اے نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کا مذہب تبدیل کرنے اور مسلم نوجوانوں سے نکاح کرنے کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔این آئی اے کے اس دعوے کے بعد عدالت نے اسے اس معاملے کی جانچ کا ذمہ سونپ دیا۔

واضح ر ہے کہ اكھیلا اور شفین جہاں نے نکاح کیا تھا، لیکن ہائی کورٹ نے لڑکی کے والد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نکاح کو منسوخ کر دیا تھا۔ جس کے خلاف مسلم نوجوان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز