سہارا گروپ کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا ، ایمبي ویلی کی نیلامی پر روک لگانے سے انکار

Aug 10, 2017 07:38 PM IST | Updated on: Aug 10, 2017 07:38 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کی 34 ہزار کروڑ روپے کی ایمبي ویلی کی نیلامی پر روک لگانے سے آج انکار کر دیا۔ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس اے کے سیکری کی خصوصی بنچ سہارا گروپ کے وکلاء کے دلائل سے مطمئن نظر نہیں آئی اور اس نے نیلامی پر روک لگانے سے متعلق سہارا کی درخواست خارج کردیا۔

واضح رہے کہ سہارا گروپ کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی اور کپّل سبل نے کل اس کیس کو خاص طور سے ذکر کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے کیس کی آج سماعت کے لئے درج کیا تھا۔

سہارا گروپ کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا ، ایمبي ویلی کی نیلامی پر روک لگانے سے انکار

file photo

سہارا گروپ نے خصوصی بنچ کو بتایا کہ ہندوستانی سیکورٹیز ایکسچینج بورڈ (سیبی) کے ساتھ تنازعہ میں اس نے سرمایہ کاروں کی ادائیگی کے لئے ایک متبادل منصوبہ بنایا ہے۔ لیکن عدالت اس جواب سے مطمئن نظر نہیں آ ئی اور اس نے نیلامی پر روکنے کا حکم دینے سے انکار کردیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز