سپریم کورٹ: عصمت دری کی متاثرہ 10 سالہ لڑکی کی اسقاط حمل سے متعلق عرضی مسترد

Jul 28, 2017 08:48 PM IST | Updated on: Jul 28, 2017 08:48 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے عصمت دری کی متاثرہ 10 سالہ لڑکی کا اسقاط حمل کرانے کی درخواست کو آج مسترد کردیا۔ متاثرہ 32 ہفتے کی حاملہ ہے۔ جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے، لہذا اسقاط حمل کرانا خطرناک ہوگا۔

سپریم کورٹ نے چنڈی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ سائنس کی رپورٹ کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی 32 ہفتے کی حاملہ ہے۔ اس کا اپنے آخری مرحلے میں ہے، اسلئے اسقاط حمل کرانا کافی خطرناک ہوگا۔

سپریم کورٹ: عصمت دری کی متاثرہ 10 سالہ لڑکی کی اسقاط حمل سے متعلق عرضی مسترد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز