تیستا سیتلواڑ کو بڑا جھٹکا ، پرائیویٹ بینک کھاتوں کو ڈی فریز کرنے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ نے کی خارج

سپریم کورٹ نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو سخت جھٹکا دیتے ہوئے پرائیویٹ بینک کھاتوں کو ڈی فریز کرنے سے متعلق ان کی عرضی کو آج خارج کردیا۔

Dec 15, 2017 12:40 PM IST | Updated on: Dec 15, 2017 01:11 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو سخت جھٹکا دیتے ہوئے پرائیویٹ بینک کھاتوں کو ڈی فریز کرنے سے متعلق ان کی عرضی کو آج خارج کردیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بینچ نے سیتلواڑ ،ان کے شوہر جاوید آنند اور ان کے دو غیر سرکاری تنظیموں -سب رنگ ٹرسٹ اور سٹیزنس فار جسٹس اینڈ پیس - کی خصوصی اجازت عرضی خارج کردی۔انہوں نے گجرات ہائی کورٹ کے سات اکتوبر 2015کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔عدالت نے گزشتہ پانچ جولائی کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

محترمہ سیتلواڑ کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے 2002 کے گجرات دنگوں کے متاثرین کےلئے حاصل فنڈ کا غلط استعمال کیا تھا۔گلبرگ سوسائٹی کے ایک رہائشی فیروز خان پٹھان نے الزام لگایا تھا کہ محترمہ سیتلواڑ نے گلبرگ سوسائٹی میں میوزیم بنانے کےلئے جمع کی گئی رقم اپنی پرتعیش ضروریات پر خرچ کردی۔

تیستا سیتلواڑ کو بڑا جھٹکا ، پرائیویٹ بینک کھاتوں کو ڈی فریز کرنے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ نے کی خارج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز