دہلی حکومت کے دائرہ اختیار کے معاملہ میں سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

Dec 06, 2017 11:11 PM IST | Updated on: Dec 06, 2017 11:11 PM IST

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے دہلی کے دائرہ اختیار کے سلسلے میں کیجریوال حکومت کی اپیل پر آج اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس اے کے سکری، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی آئینی بنچ نے دہلی کی اروند کیجریوال حکومت اور مرکزی حکومت کی تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا۔

عدالت نے دونوں فریقین کو دو ہفتہ کے اندر تحریری طورپر اپنا موقف پیش کرنے کا حکم دیا۔دہلی ہائی کورٹ نے لفٹننٹ گورنر کو دہلی کی انتظامیہ کا سربراہ قرار دیا تھا لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

دہلی حکومت کے دائرہ اختیار کے معاملہ میں سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ: فوٹو پی ٹی آئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز