سپریم کورٹ تنازع حل کرنے کیلئے حرکت میں بار کونسل ، جسٹس چلمیشور سے ملنے پہنچا وفد

سپریم کورٹ میںسینئر ججوں کے درمیان جاری تنازع کو حل کرنے کیلئے سپریم کورٹ بار کونسل نے قدم اٹھانا شروع کردیا ہے۔

Jan 14, 2018 12:33 PM IST | Updated on: Jan 14, 2018 12:33 PM IST

نئی دہلی : سپریم کورٹ میںسینئر ججوں کے درمیان جاری تنازع کو حل کرنے کیلئے سپریم کورٹ بار کونسل نے قدم اٹھانا شروع کردیا ہے۔ بار کونسل کا ایک وفد جسٹس چلمیشور سے ملنے کیلئے ان کے گھر پہنچا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج ہی وفد دوپہر کے بعد جسٹس ارون مشرا سے بھی ملاقات کرے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ بارکونسل کا وفد تنازع کو حل کرنے کیلئے آج سبھی ججوں سے ملاقات کرے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بار کونسل نے معاملہ حل کرنے کیلئے ایک سات رکنی کمیٹی کی تشکیل دی تھی ۔ بارکونسل نے اس کے ساتھ ہی ایک تجوریز پاس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمی کے ججوں کی پریس کانفرنس سے پیدا صورتحال کا کسی سیاسی پارٹی یا لیڈروں کو غلط فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے۔

سپریم کورٹ تنازع حل کرنے کیلئے حرکت میں بار کونسل ، جسٹس چلمیشور سے ملنے پہنچا وفد

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہوئی بار کونسل کی میٹنگ کے بعد بی سی آئی کے صدر منن کمار مشرا نے بتایا تھا کہ کونسل کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے سات ارکان کا ایک وفد کل عدالت عظمی کے تمام ججوں سے ملے گا۔ اس کے لئے ان سے وقت لیا جا رہا ہے۔ مسٹر مشرا نے بتایا کہ کم از کم 12 ججوں نے ملنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے اور جلد ہی باقی ججوں کی رضامندی لے لی جائے گی۔ وفد کے رکن بی سی آئی کے موقف سے ججوں کو باخبركریں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ وہ مسئلے کا پرامن اور جلد سے جلد تصفیہ کریں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز