تیستا سیتلواڑ کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ میں 21 فروری سے حتمی سماعت

Jan 20, 2017 04:55 PM IST | Updated on: Jan 20, 2017 04:55 PM IST

نئی دہلی: سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ میں 21 فروری سے حتمی سماعت شروع ہوگی۔ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے تیستا اور ان کی ٹرسٹ کے منجمد بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر گجرات حکومت سے جواب طلب کیا تھا اور تیستا کو درخواست کی کاپی گجرات حکومت کو دینے کو کہا تھا۔

تیستا کی طرف سے کپل سبل نے کہا ہے کہ گجرات پولیس نے تیستا کے دو ذاتی اکاؤنٹس کے علاوہ سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس تنظیم کا بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کر دیا ہے ، جبکہ الزام سب رنگ ٹرسٹ پر لگا ہے ۔ سب رنگ کا اکاؤنٹ بھی منجمد ہے۔

تیستا سیتلواڑ کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ میں 21 فروری سے حتمی سماعت

قابل ذکر ہے کہ تیستا اور ان کے شوہر پر 2002 کے گجرات فسادات کے دوران احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں تباہی کی یاد میں میوزیم بنانے کے لئے جمع چندے میں دھاندلی کا کیس درج ہے۔ جون میں مرکزی حکومت نےتیستا کے این جی او سب رنگ ٹرسٹ کا ایف سی آر اے لائسنس منسوخ کر دیا تھا، جس سے اب ان کا این جی او غیر ملکی چندہ حاصل نہیں کر سکتا ہے۔

مرکزی حکومت نے دلیل دی تھی کہ غیر ملکی چندہ ریگولیشن قانون (ایف سی آر اے) کے تحت این جی او کی جانب سے حاصل غیر ملکی چندہ کا استعمال ان مقاصد کے لئے نہیں کیا جا رہا ہے، جن کے لئے اس کیا جانا چاہئے تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز