تین طلاق : سپریم کورٹ میں حتمی سماعت 11 مئی کو، معاملہ جلد از جلد فیصل کرنے کی کوشش

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے تین طلاق کی معقولیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے لئے 11 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔

Feb 15, 2017 08:50 AM IST | Updated on: Feb 15, 2017 08:50 AM IST

نئی دہلی۔  سپریم کورٹ نے تین طلاق کی معقولیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے لئے 11 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔ چیف جسٹس آف انڈیا جگدیش سنگھ کھیہر کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ کیس میں متعلقہ مسائل کیا ہیں بنچ اس کا ایک خاکہ جمعرات کو تیار کر سکتی ہے۔ یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ بنچ یکساں سیول کوڈ کے معاملے میں نہیں پڑے گی یہ بھی واضح کیا گیا کہ چونکہ اس معاملے کا تعلق ایک شخص کے انسانی حقوق سے بھی ہے اس لئے عدالت تین طلاق کے معاملے پر فیصلہ کرنا چاہتی ہے ۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ جمعرات 16 فروری کو ایک خاکہ تیار کیا جائے گا جس میں طلاق کے مختلف پہلوؤں کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ درخواست گزاران ان نکات کی موافقت اور مخالفت میں بحث کریں گے۔ بنچ نے کہا کہ سماعت میں تیزی لا کر معاملہ جلد از جلد فیصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

تین طلاق : سپریم کورٹ میں حتمی سماعت 11 مئی کو، معاملہ جلد از جلد فیصل کرنے کی کوشش

علامتی تصویر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز