ریلوے میں فلیکسی کرایہ پر پربھو نے کہا : سہولیات چاہئے تو کرایہ بھی زیادہ دیں

May 26, 2017 12:20 PM IST | Updated on: May 26, 2017 12:20 PM IST

نئی دہلی : آج بی جے پی حکومت کے تین سال پورے ہو چکے ہیں۔ کسی بھی حکومت میں ریلوے کی وزارت انتہائی اہم وزارت ہے۔ تین سال پورے ہونے کے موقع پر ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے سی این نیوز 18 سے خاص بات چیت میں ریلوے کے بندوبست، سہولت اورفلیکسی کرایہ پر کئی اہم باتیں کہیں۔

جہاں لوگوں کو فلیکسی کرایہ کے پیش نظر کرایہ بڑھنے کا خدشہ ہے ، وہیں پربھو فلیکسی کرایہ کو لے کر کچھ خاص نرم نہیں نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا جائزہ لینے کے لئے کہہ دیا گیا ہے ، لیکن بہتر سہولیات کیلئے اخراجات تو ادا کرنے ہی چاہئے۔

ریلوے میں فلیکسی کرایہ پر پربھو نے کہا : سہولیات چاہئے تو کرایہ بھی زیادہ دیں

دراصل، راجدھانی ، دورنتو اور شتابدی ٹرینوں میں فلیکسی کرایہ نافذ کرنے پر اس بات کو لے کر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس سے ریلوے کا کرایہ ہوائی جہاز کے کرایہ کے مساوی ہو جائے گا۔ ریلوے کے وزیر نے واضح کیا کہ یہ ریل کی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کا فیصلہ ہے۔ ان کا خیال ہے کہ لوگوں کو سہولیات دیتے ہوئے یہ طریقہ ریلوے کے لئے زیادہ ریونیو لے کر آئے گا۔ ہم نے پہلے ہی اس معاملہ کا جائزہ لینے کے لئے کہہ دیا ہے۔

سریش پربھو نے کہا کہ یہ ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ ریزرویشن چارٹ تیار کرنے کے بعد پہلی مرتبہ لوگوں کو سیٹ فراہم کی جا رہی ہیں اور وہ بھی 10 فیصد رعایت کے ساتھ۔ یہ دکھ کی بات ہے کہ ہم 10 فیصد رعایت کی بات نہیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز