Live Results Assembly Elections 2018

پربھو کا کھتولی ریلوے حادثہ کی تحقیقات کا حکم، قصوروار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا اشارہ

نئی دہلی۔ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ٹرین حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ کسی بھی غلطی کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Aug 20, 2017 09:22 AM IST | Updated on: Aug 20, 2017 09:22 AM IST

نئی دہلی۔ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ٹرین حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ کسی بھی غلطی کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا اور ریلوے بورڈ میں رکن (ٹریفک) محمد جمشید جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ مسٹر پربھو حادثے کے بعد امدادی اور بچاؤ کے کام کی نگرانی کر ر ہے ہیں۔ پوری سے ہری دوار جانے والی18477 ڈاؤن کالنگ اتکل ایکسپریس کے آٹھ ڈبے مظقر نگر کے کھتولی اسٹیشن یارڈ سے نکلنے کے بعد 5.44 منٹ پر پٹری سے اترگئے ، جس میں 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے میں کچھ مسافروں کی موت بھی ہوئی ہے لیکن سرکاری طور پراس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ مسٹر پربھو نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے بورڈ کے حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریلوے کے وزیر نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر منوج سنہا اور میں ذاتی طور پر حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔مسٹر سنہا اور رکن ( ٹریفک) محمد جمشید  جائے حادثہ پر جا رہے ہیں۔

مسٹرپربھو نے کہا، ’’میں اتر پردیش کے وزیر اعلی، یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی سرکاری حکام اور ضلع انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔ میں نے اس بدقسمت حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے اور کسی بھی غلطی کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریلوے کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی نے ریاستی حکومت کے دو وزراء کو ہدایت دی ہے کہ وہ امدادی اور بچاؤ کے کام میں مدد کے لئے کھتولی جائیں۔ مسٹر پربھو نے کہا کہ سینئر حکام کو جائے حادثہ پر پہنچنے اور راحت رسانی کا کام تیزی سے یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ موقع پر پانچ طبی گاڑی بھیجی گئی ہے۔

پربھو کا کھتولی ریلوے حادثہ کی تحقیقات کا حکم، قصوروار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا اشارہ

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور رکن ٹریفک کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹریفک ریسکیو اور ریسکیو آپریشنز کا انتظام کریں۔ جنرل مینیجر اور دیگر سینئر حکام سے کہا گیا ہے کہ مسافروں کی جتنی مدد ممکن ہوکی جائے۔ ریلوے بورڈ کے ارکان، انجنیئرنگ اینڈ ہیلتھ ڈائرکٹوریٹ کوبھی اس جگہ پر جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ مسٹر سنہا نے بھی کہا کہ وہ بورڈ کے رکن (ٹریفک) کے ساتھ جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز