سشما سوراج نے ہندستان میں دل کے آپریشن کیلئے پاکستانی بچی کو دلایا ویزا

Sep 27, 2017 11:20 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 11:20 PM IST

نئی دہلی: پاکستان کی ایک سات سالہ بچی ماہاشعیب کو وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندستان میں دل کا آپریشن کرانے کے لئے ویزہ دلایا ہے۔ محترمہ سوراج نے شعیب کی ماں ندا شعیب کی درخواست پر یہ قدم اٹھایا۔ وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کیا کہ میں نے آپ کی سات سالہ بیٹی کو ہندستان میں دل کا آپریشن کرانے کے لئے ویزاہ جاری کردیا ہے۔ ہماری نیک خواہشات اس کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل بچی کی ماں نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ ان کی بیٹی کو دل کا آپریشن کی فوراََ ضرورت ہے اور انہوں نے اگست میں ویزا کے لئے درخواست دی تھی لیکن اب تک انہیں ملا نہیں ہے۔ انہوں نے محترمہ سوراج سے مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا فوٹو اور ایک ہندستانی ڈاکٹر کا خط بھی ٹوئٹ کے ساتھ ٹیگ کیا تھا۔

سشما سوراج نے ہندستان میں دل کے آپریشن کیلئے پاکستانی بچی کو دلایا ویزا

وزیر خارجہ سشما سوراج کی فائل فوٹو: پی ٹی آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز